کیا گھریلو صاحب نصاب عورت پر قربانی کرنا ضروری ہے؟


سوال نمبر:2901
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میرے پاس میری شادی کا زیور ہے جو کہ 7 تولے سے زیادہ ہے اور میرے شوہر نے کہا میں‌ نے تمہیں اس کا مالک بنایا تو کیا وہ اب میرا ہو گیا اور شوہر واپس نہیں لے سکتا؟ اور وہ صاحب حیثیت ہیں تو کیا میری قربانی مجھے کرنی ہو گی جبکہ میرے پاس پیسے نہیں‌ ہوتے نہ کماتی ہوں‌ تو میں قربانی کیسے کروں گی؟

  • سائل: فاریہمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

زمرہ: قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

پہلی بات یہ ہے کہ اگر آپ کے شوہر نے آپ کو مالک بنایا ہے تو پھر یہ آپ کا ہی زیور ہے، آپ اس کی مالک ہیں۔ ویسے بھی جو زیور لڑکی والے یا سسرال والے دلہن کو گفٹ کر دیں وہ اس کی مالک ہوتی ہے۔ شوہر اس کو واپس نہیں لے سکتا۔

دوسری بات یہ ہے کہ آپ کے پاس سونا ساڑھے سات تولے ہے تو آپ صاحب نصاب ہیں۔ آپ پر قربانی واجب ہے، پیسے نہیں ہیں تو سونا بیچ کر قربانی دیں۔ جب تک آپ صاحب نصاب ہیں آپ پر قربانی واجب ہے۔ خاوند اپنی قربانی کرے گا، آپ اپنی الگ کریں گی۔ شوہر اگر اپنی طرف سے کرنے کے ساتھ ایک آپ کی طرف سے کر دے تو ثواب آپ کو ملے گا لیکن جو آپ پر واجب ہے وہ آپ کو الگ سے ہی کرنی ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی