Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا سعودی حکومت کی طرف سے لوگوں پر ادائیگی حج سے روکنے کے لیے پابندیاں لگانا جائز ہے؟

کیا سعودی حکومت کی طرف سے لوگوں پر ادائیگی حج سے روکنے کے لیے پابندیاں لگانا جائز ہے؟

موضوع: عبادات  |  حج

سوال پوچھنے والے کا نام: نویدہ بانو       مقام: نا معلوم

سوال نمبر 2893:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا سعودی حکومت کی طرف سے لوگوں پر ادائیگی حج سے روکنے کے لیے پابندیاں لگانا جائز ہے؟

جواب:

جوں جوں آبادی بڑھتی جا رہی ہے توں توں مسائل میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس لیے اگر سعودی حکومت بار بار حج کرنے پر پابندی لگائے تاکہ سب کو موقع ملے یا مختلف ملکوں کے لیے آبادی کے مطابق مختلف کوٹے رکھ دے تو اس طرح کی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ جائز ہے کیونکہ انتظامات کے مطابق ہی لوگ فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-10-14


Your Comments