Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - دن کے وقت جو خواب آتے ہیں کیا وہ سچے ہوتے ہیں؟

دن کے وقت جو خواب آتے ہیں کیا وہ سچے ہوتے ہیں؟

موضوع: خواب اور بشارات

سوال پوچھنے والے کا نام: ناصر وقاص       مقام: اسلاآباد

سوال نمبر 2889:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ خواب دیکھ کر بھول جاتا ہوں۔ نیز یہ بتائیں کہ دن کے وقت جو خواب آتے ہیں وہ سچے ہوتے ہیں؟

جواب:

عام لوگوں کے سارے خواب سچے نہیں ہوتے خواہ دن میں آئیں یا رات کو آئیں۔ اور جو کچھ خواب میں نظر آتا ہے ہوباہو سارا اسی طرح بھی نہیں ہوتا۔ نظر کچھ اور آتا ہے اس کی تعبیر کچھ اور ہوتی ہے۔ لہذا سارے خواب سچے نہیں ہوتے۔ اگر آپ کو بھولنے کی بیماری ہے تو آپ درج ذیل آیت مبارکہ کا کثرت سے ورد کیا کریں۔

سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىo

(الاعلی، 87 : 6)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-10-14


Your Comments