دن کے وقت جو خواب آتے ہیں کیا وہ سچے ہوتے ہیں؟


سوال نمبر:2889
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ خواب دیکھ کر بھول جاتا ہوں۔ نیز یہ بتائیں کہ دن کے وقت جو خواب آتے ہیں وہ سچے ہوتے ہیں؟

  • سائل: ناصر وقاصمقام: اسلاآباد
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

عام لوگوں کے سارے خواب سچے نہیں ہوتے خواہ دن میں آئیں یا رات کو آئیں۔ اور جو کچھ خواب میں نظر آتا ہے ہوباہو سارا اسی طرح بھی نہیں ہوتا۔ نظر کچھ اور آتا ہے اس کی تعبیر کچھ اور ہوتی ہے۔ لہذا سارے خواب سچے نہیں ہوتے۔ اگر آپ کو بھولنے کی بیماری ہے تو آپ درج ذیل آیت مبارکہ کا کثرت سے ورد کیا کریں۔

سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىo

(الاعلی، 87 : 6)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی