Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کنیت کسے کہتے ہیں؟

کنیت کسے کہتے ہیں؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: سدرہ کاظمی       مقام: سعودی عرب

سوال نمبر 2886:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے “کنیت“ کیا ہے؟ اس بارے میں بتائیں۔

جواب:

ماں، باپ، دادا، بیٹا، بیٹی، خالہ، پھوپھی وغیرہ کی طرف نام منسوب کرنے کو کنیت کہتے ہیں۔ جیسے آقا علیہ الصلاۃ والسلام کے بیٹے کا نام قاسم ہونے کہ وجہ سے آپ کو (ابو القاسم) بھی کہتے ہیں۔ مزید مثالیں۔ ابو الحسن، ابن الہثم، ابو ہریرہ، ابو حنیفہ، ابن مسعود، عم رسول، ابن عم رسول وغیرہ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-10-14


Your Comments