Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - غیر اسلامی قانون کے مطابق دی گئی طلاق کے بعد کیا اسلامی قانون کے مطابق بھی طلاق دینا ضروری ہے؟

غیر اسلامی قانون کے مطابق دی گئی طلاق کے بعد کیا اسلامی قانون کے مطابق بھی طلاق دینا ضروری ہے؟

موضوع: طلاق   |  معاملات  |  معاملات

سوال پوچھنے والے کا نام: امجد چوہدری       مقام: ہالینڈ

سوال نمبر 2883:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ غیر اسلامی قانون کے مطابق دی گئی طلاق کے بعد کیا شرعی طور پر بھی طلاق دینا ضروری ہے؟

جواب:

غیر اسلامی عدالت کے ذریعے بھی طلاق دی جائے تو ہو جاتی ہے۔ خاوند بذریعہ عدالت دے یا پھر خاوند حقوق پورے نہ کرے تو عورت بذریعہ عدالت تنسیخ نکاح کروا لے تو طلاق واقع ہو جائے گی چاہے عدالت جو بھی ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-10-14


Your Comments