رمضان میں‌ رہ جانے والے روزے کیسے مکمل کیے جائیں؟


سوال نمبر:2868
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی عورت کے ہاں رمضان المبارک میں ولادت سے فراغت ہوئی ہو تو سارے ماہ وہ روزہ نہیں رکھ سکتی، اس کے لیے ان رہ جانے والے روزوں کے بارے میں‌ کیا حکم ہے کیسے ادا کرے گی؟

  • سائل: احترام احمد قریشیمقام: بھوپال
  • تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2013ء

زمرہ: روزہ کی قضاء اور کفارہ

جواب:

ولادت، بیماری یا کسی بھی شرعی عذر کی وجہ سے کسی کے جو روزے رمضان میں رہ جائیں تو بعد میں قضا کرنے ضروری ہوتے ہیں، لہذا بعد میں قضا کرے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی