خواب میں‌ نعت پڑھنا کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:2853
السلام علیکم میں نے اپنے شوہر کو خواب میں دیکھا (اس وقت نہ منگنی ہوئی نہ نکاح، صرف یہ یقین تھا کہ ہم مستقبل میں ایک ہوں گے) کہ ہم دونوں حضرت سیدنا علی المرتضی علیہ السلام کے روضہ اقدس پر تلاوت قرآن کر رہے ہیں۔۔۔ تعبیر بتائیں۔ اور منگنی کے بعد دو مرتبہ خواب میں دیکھا کہ میں نعت پڑھ رہی ہوں اور میرا شوہر لنگر تقسیم کر رہا ہے۔ دونوں خوابوں کی تعبیر بتائیں۔

  • سائل: نامعلوممقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

دونوں خواب اچھے ہیں۔ آپ کے اچھے مستقبل کی طرف اشارہ ہے۔ اللہ تعالی آپ کی زندگی کو خوشگوار بنائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی