شک میں مبتلا خواتین کا روحانی علاج بتائیں؟

سوال نمبر:2833
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ شک میں مبتلا خواتین کا روحانی علاج بتائیں؟

  • سائل: سلمان کریممقام: جہلم (پنجاب)
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

زمرہ: وظائف

جواب:

پانچ وقت نماز ادا کریں اور ہر نماز کے بعد درج ذیل وظیفہ ایک مرتبہ پڑھ کر پانی دم کر لیں۔ پھر وہ پانی استعمال کریں کھانے پینے میں، اللہ تعالی شفاء عطا فرمائے گا۔

تعوذ، تسمیہ کے بعد گیارہ مرتبہ لا الہ الا اللہ، گیارہ مرتبہ درود وسلام، سورۃ الفاتحہ، آیت الکرسی، سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ایک ایک مرتبہ پھر آخر میں گیارہ بار درود وسلام پڑھیں۔ مذکورہ بالا وظیفے کے علاوہ جو بھی وظائف ہیں چھوڑ دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • کاروباری شراکت کے اسلامی اصول کیا ہیں؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟