مباشرت کے مکروہ اوقات کیا ہیں؟


سوال نمبر:2820
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ مباشرت کے مکروہ اوقات کیا ہیں؟

  • سائل: طیب طاہرمقام: کالا گجراں، جہلم
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

زوجین میں سے کوئی روزے میں ہو، بیوی حیض، نفاس کی حالت میں ہو یا کوئی ایسی بیماری لاحق نہ ہو کہ وہ اس قابل نہ ہو کہ مباشرت کی جائے تو منع ہے اور اگر نماز کا وقت ختم ہو رہا ہو تو پہلے نماز ادا کی جائے۔ اس کے علاوہ کوئی وقت کی قید نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی