Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - نماز جمعہ میں فرائض سے پہلے والی سنتیں‌ رہ جانے پر کیسے ادا کی جائیں؟

نماز جمعہ میں فرائض سے پہلے والی سنتیں‌ رہ جانے پر کیسے ادا کی جائیں؟

موضوع: نماز کے فرائض   |  نماز کی سنتیں   |  نماز جمعہ   |  عبادات

سوال پوچھنے والے کا نام: امجد پرویز ملک       مقام: شرقپور شریف

سوال نمبر 2818:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر جمعہ کی نماز میں فرائض سے پہلے پڑھی جانے والی سنتیں رہ جائیں تو ان کو ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ کیا انکی قضا واجب ہے یا فرائض کے بعد والی چار سنتیں، دو سنتیں اور دو نوافل ہی کافی ہوں گے؟

جواب:

نماز جمعہ کے فرائض سے پہلے والی چار سنتیں اگر رہ جائیں تو فرائض کے بعد والی چار سنت اور دو سنت کے بعد پہلے والی چار سنتیں جو رہ گئی تھیں پڑھیں گے پھر دو نفل بعد میں پڑھیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-09-23


Your Comments