کیا ناپسند بیوی کو طلاق دے دینی چاہیے؟


سوال نمبر:2805
السلام علیکم میرا چھوٹا بھائی اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ اس کے تمام ذریعہ معاش کو پورا کیے جا رہا ہے۔ ان کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں‌ ہے لیکن وہ اسے پسند نہیں‌ کرتا۔ وہ بہت پریشان ہے اور اس صورتحال میں‌ اسے طلاق دینے میں مدد چاہتا ہے۔

  • سائل: خالد محمودمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

زمرہ: طلاق

جواب:

بہت افسوس ہے کہ شادی کے بعد خیال آیا ہے کہ لڑکی پسند نہیں ہے، یہ کام تو شادی سے پہلے کرنے والا تھا جو اب کر رہے ہیں۔ ہم تو یہ غلط مشورہ نہیں دے سکتے کہ آپ اس کو طلاق دے دیں۔ اگر اخراجات برداشت کر سکتے ہیں تو اس کی زندگی تباہ نہ کریں۔ جیسا کہ آپ نے بتایا کوئی جھگڑا بھی نہیں ہے۔ بہتر حل یہی ہے کہ اس کو طلاق نہ دی جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی