خواب میں‌ جنازہ دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:2779
السلام علیکم میں نے ایک خواب دیکھا ہے جسکی تعبیر چاہیئے۔ خواب یہ ہے کہ میں رات کو پانچ بجے سو کر اٹھا پھر تھوڑی دیر میں واپس سو گیا تو خواب آیا کہ ہمارے علاقے کے مسجد کے امام صاحب کا انتقال ہو گیا ہے۔ پورا محلہ بند ہو جاتا ہے اور لوگ تعریف کرتے ہے کہ امام صاحب بہت اچھے آدمی تھے اور ایسا امام ہمیں کبھی نہیں ملے گا۔ جب جنازہ جا رہا تھا تو میری دو پھوپھیاں جنازے کو کھینچ رہی تھیں کہ مت لے جاو۔ میں نے ان کا ہاتھ کھینچ کر کہا کہ یہ امام ہے ایسا نہیں کرتے۔ اور ان کو کھینچ کر دکان کی طرف لے گیا۔ وہاں دیکھا کہ میرا بڑا بھائی ٹی وی دیکھ رہا تھا اور اس کے کچھ دور جنازہ رکھا ہوا تھا جہاں جنازے کی نماز ہونے والی تھی۔ میں نے بڑے بھائی سے کہا کہ بھائی نماز جنازہ ہونے والی ہے ٹی وی بند کر دو تو بھائی نے کہا کہ ابھی نماز جنازہ شروع نہیں ہوئی لیکن پھر بھی انہوں نے ٹی وی بند کر دی اور میں اس نمازے جنازہ میں شریک نہیں تھا کیونکہ مجھے لگ رہا تھا کہ میں خود ناپاک حالت میں ہوں۔ جب نماز جنازہ شروع ہوئی جو نماز جنازہ پڑھا رہا تھا اس نے اللہ اکبر کہا تو جنازے سے بھی اللہ اکبر کی آواز آئی اور جنازہ میں سے قرات کی خوب صورت آواز آئی۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ پھر میں اٹھ گیا اور اسی دن عصر کی نماز سے پہلے میں دوبارہ سو گیا۔ تو اس میں میں نے دیکھا کہ میں اپنے چھوٹے بھائی کو مدرسے کے داخلے کے لیے لے کر جا رہا ہوں۔ تو کوئی مجھے ملا اور امام صاحب کا ذکر ہوا کہ امام صاحب بہت اچھے عالم تھے۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر دیکر عنداللہ ماجور ہوں۔

  • سائل: محمد رمضانمقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

اچھا خواب ہے، فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی