Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - بیوی کے‌ حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر کے بارے میں‌ شرعی حکم کیا ہے؟

بیوی کے‌ حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر کے بارے میں‌ شرعی حکم کیا ہے؟

موضوع: حقوق العباد   |  حقوق نسواں

سوال پوچھنے والے کا نام: سدرہ       مقام: اسلام آباد، پاکستان

سوال نمبر 2771:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میری امی اور میرے ابو کا نکاح تو ہوا ہے لیکن وہ میری امی کو ان کا حق دیتے ہیں نہ ہی خرچہ، نہ کوئی دوسرا حق وغیرہ اور میں‌ آپ سے بس اتنا پوچھنا چاہتی ہوں‌ کہ میاں بیوی کا نکاح ہو اور مرد بیوی کے حقوق ادا نہ کرے تو ایسے شوہر کے لیے قرآن پاک میں‌ کیا حکم ہے؟ کیا اس عورت کا اس مرد کے ساتھ نکاح برقرار ہے یا نہیں‌۔

جواب:

میاں بیوی کے زندہ ہوتے ہوئے دونوں کا نکاح برقرار رہتا ہے، جبکہ شوہر دین اسلام پر قائم رہے اور کوئی بھی ایسا لفظ نہ بولے جس سے صریح یا بائن طلاق واقع ہوتی ہو یا عورت حقوق نہ ملنے کی وجہ سے عدالت سے تنسیخ نکاح نہ کروا لے۔ ہر قسم کے حقوق پورے کرنا شوہر کا فرض ہے، اگر نہیں پورے کرے گا تو عورت بذریعہ عدالت اپنا حق طلب کر سکتی ہے، اگر نہ ملے تو بذریعہ عدالت علیحدگی کا بھی مطالبہ کر سکتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-09-09


Your Comments