Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا نسوار کھانے یا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

کیا نسوار کھانے یا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

موضوع: وضوء   |  طہارت

سوال پوچھنے والے کا نام: محبتی مورزادو       مقام: جیکب آباد، سندھ، پاکستان

سوال نمبر 2753:
میرا سوال یہ ہے کہ ہر نشہ حرام ہے تو کیا نسوار کھانے یا سگریٹ پینے سے نماز کا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب:

نسوار کھانے یا سگریٹ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا، وضو تو کسی دوسری نشہ آور چیز کے استعمال سے بھی نہیں ٹوٹتا جب تک ہوش قائم رہے، البتہ جب ہوش جاتی رہے وضو بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ لیکن جو نماز پڑھتا ہے اسے تو کم از کم نماز کا ہی حیا کرتے ہوئے اس طرح کی چیزوں کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-09-09


Your Comments