کیا تخلیقِ کائنات کا نبی کریم (ص) کی تخلیق کے ساتھ مشروط ہونا کسی حدیث سے ثابت ہے؟


سوال نمبر:2747
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تخلیق کے بارے میں کیا کوئی ایسی حدیث قدسی موجود ہے کہ سرکار دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہو کہ اگر رب العزت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس دنیا میں پیدا نہ فرماتا تو اس کائنات کو ہی پیدا نہ کیا جاتا؟ براہ کرم وضاحت فرما دیں۔

  • سائل: احمد حسن مصطفویمقام: واہ کینٹ
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

زمرہ: فضائلِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  |  عقائد

جواب:

امام حاکم رضی اللہ عنہ نے اپنی کتاب المستدرک میں جو حدیث مبارکہ نقل کی ہے درج ذیل ہے:

عن ابن عباس رضی الله عنهما قال اوحی الله الی عيسی عليه السلام يا عيسی امن بحمد وامر من ادرکه من امتک ان يومنوا به فلولا محمد ما خلقت ادم ولو لا محمد ما خلقت الجنة ولا النار ولقد خلقت العرش علی الماء فاضطرب فکتب عليه لا اله الا الله محمد رسول الله فسکن.

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اللہ تعالی نے فرمایا عیسی علیہ السلام کو وحی بھیجی کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خود بھی ایمان لاؤ اور اپنی اس امت کو بھی حکم دو، جو ان کا زمانہ پائے کہ وہ بھی آپ پر ایمان لائیں۔ کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ ہوتے تو نہ جنت پیدا کرتا، نہ دوزخ۔ میں نے پانی پر عرش پیدا کیا، تو وہ کانپنے لگا، میں نے اس پر لکھا لا الہ الا الہ محمد رسول اللہ (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسل اللہ کے رسول ہیں)۔ تو اسے سکون آ گیا۔

حاکم المستدرک علی الصحیحین، 2 : 671، رقم 4227، دار الکتب العلمیۃ بیروت

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی