Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا ایک مجلس میں چند آدمیوں کا بلند آواز سے قرآن مجید پڑھنا جائز ہے؟

کیا ایک مجلس میں چند آدمیوں کا بلند آواز سے قرآن مجید پڑھنا جائز ہے؟

موضوع: تلاوت‌ قرآن‌ مجید

سوال پوچھنے والے کا نام: سید وجاہت علی       مقام: انڈیا

سوال نمبر 2724:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک مجلس میں چند آدمیوں کا بلند آواز سے قرآن مجید پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:

قرآن مجید میں اللہ تعالی فرماتا ہے :

وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُواْ لَهُ وَأَنصِتُواْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ.

الاعراف، 7 : 204

اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

لہذا اجتماعی تلاوت آہستہ آہستہ کرنی چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-08-22


Your Comments