Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - نماز میں‌ سجدہ تلاوت ادا نہ کرنے پر کیا حکم ہے؟

نماز میں‌ سجدہ تلاوت ادا نہ کرنے پر کیا حکم ہے؟

موضوع: عبادات  |  نماز  |  نماز با جماعت   |  سجدہ تلاوت

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ذوالفقار خان       مقام: مراد آباد، انڈیا

سوال نمبر 2715:
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں امام صاحب نے نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی اور اللہ اکبر کہا اتنے میں سامع نے ٹوک دیا اور دوبارہ ان آیتوں کو پڑھنے کے لئے اوپر ایک آیت تلاوت کر کے بتائی ادھر کچھ مقتدی سجدے میں چلے گئے، امام صاحب نے دوبارہ ان آیات کو تلاوت کیا اور پھر سجدہ تلاوت کیا اب جن لوگوں نے پہلے سجدہ کر لیا تھا ان میں سے کچھ نے سجدہ کیا اور کچھ نے یہ سوچ کر کہ ہم تو کر ہی چکے ہیں سجدہ ترک کر دیا۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ جن لوگوں نے بعد میں امام کے ساتھ سجدہ نہ کیا کیا ان کی نماز میں کوئی فساد واقع ہوا، اور کیا انہیں نماز دوبارہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے گا یا سجدہ تلاوت کا حکم دیا جائے گا یا دونوں نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں۔ اور مہربانی ہوگی اگر کسی معتبر حوالہ سے جواب مرحمت فرمائیں بینواتوجروا

جواب:

جنہوں نے امام سے پہلے سجدہ کر لیا ان کی نماز کو کچھ نہیں ہوا، اگر انہوں نے امام صاحب کے ساتھ دوبارہ پھر سجدہ کر لیا۔ جنہوں نے امام صاحب کے ساتھ سجدہ نہیں کیا ان کی نماز نہیں ہوئی، نماز دوبارہ پڑھ لیں۔ سجدہ تلاوت دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-08-22


Your Comments