نماز میں‌ سجدہ تلاوت ادا نہ کرنے پر کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:2715
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں امام صاحب نے نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی اور اللہ اکبر کہا اتنے میں سامع نے ٹوک دیا اور دوبارہ ان آیتوں کو پڑھنے کے لئے اوپر ایک آیت تلاوت کر کے بتائی ادھر کچھ مقتدی سجدے میں چلے گئے، امام صاحب نے دوبارہ ان آیات کو تلاوت کیا اور پھر سجدہ تلاوت کیا اب جن لوگوں نے پہلے سجدہ کر لیا تھا ان میں سے کچھ نے سجدہ کیا اور کچھ نے یہ سوچ کر کہ ہم تو کر ہی چکے ہیں سجدہ ترک کر دیا۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ جن لوگوں نے بعد میں امام کے ساتھ سجدہ نہ کیا کیا ان کی نماز میں کوئی فساد واقع ہوا، اور کیا انہیں نماز دوبارہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے گا یا سجدہ تلاوت کا حکم دیا جائے گا یا دونوں نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں۔ اور مہربانی ہوگی اگر کسی معتبر حوالہ سے جواب مرحمت فرمائیں بینواتوجروا

  • سائل: محمد ذوالفقار خانمقام: مراد آباد، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 22 اگست 2013ء

زمرہ: نماز

جواب:

جنہوں نے امام سے پہلے سجدہ کر لیا ان کی نماز کو کچھ نہیں ہوا، اگر انہوں نے امام صاحب کے ساتھ دوبارہ پھر سجدہ کر لیا۔ جنہوں نے امام صاحب کے ساتھ سجدہ نہیں کیا ان کی نماز نہیں ہوئی، نماز دوبارہ پڑھ لیں۔ سجدہ تلاوت دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی