Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - حالت روزہ میں‌ استمناء بالید کرنے والے پر کیا حکم ہے؟

حالت روزہ میں‌ استمناء بالید کرنے والے پر کیا حکم ہے؟

موضوع: روزہ  |  عبادات  |  مفسدات روزہ   |  روزہ کی قضاء اور کفارہ

سوال پوچھنے والے کا نام: صدام حسین       مقام: لاہور

سوال نمبر 2697:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے اگر روزہ کی حالت میں‌ بندہ ہاتھ سے زنا (مثلا ہاتھ سے منی نکالتا ہے) کرتا ہے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں اور اس کا کفارہ کیا ہو گا اور کیا کرنا ہوگا؟

جواب:

اس صورت میں روزہ ٹوٹ جائے گا جبکہ کفارہ نہیں ہے، البتہ روزہ کی قضاء ادا کرے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-07-20


Your Comments