Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا ادائیگی نماز کی طرف جاتی ہوئی بیوی کو شوہر پیار کر سکتا ہے؟

کیا ادائیگی نماز کی طرف جاتی ہوئی بیوی کو شوہر پیار کر سکتا ہے؟

موضوع: نماز  |  عبادات

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد امجد       مقام: کراچی

سوال نمبر 2690:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر شوہر کا بیوی کے ساتھ پیار کرنے کا جی چاہے اور بیوی نماز پڑھنے جا رہی ہو تو کیا وہ اس صورت میں نماز پڑھ لے یا شوہر کو وقت دے جبکہ نماز پڑھنے کا ٹائم بھی باقی ہو؟

جواب:

اگر نماز کا وقت باقی ہے تو دونوں مشورے سے جو مرضی ہے کر سکتے ہیں چاہے پہلے نماز پڑھ لیں یا پیار کر لیں۔ لیکن میاں بیوی میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ ایک کا نماز پڑھنے کا جی چاہتا ہو اور دوسرے کا پیار کرنے کا۔ اگر نماز کا وقت نکل جانے کا خطرہ ہو تو پہلے نماز پڑھ لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-07-20


Your Comments