Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - شیخین، صاحبین اور طرفین کن کو کہتے ہیں؟

شیخین، صاحبین اور طرفین کن کو کہتے ہیں؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد یو نس       مقام: آزادکشمیر

سوال نمبر 2673:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ شیخین، صاحبین اور طرفین کون سے احباب ہیں؟ کیا فقہ اور حدیث میں یہ الگ الگ ہیں؟ علم الفقہ پر شیخ الاسلام کی چند کتب کے نام اور خطابات بتائیں۔ شکریہ

جواب:

فقہ میں شیخین سے مراد امام ابو حنیفہ اور امام ابو یوسف رضی اللہ عنہما ہیں۔ صاحبین سے مراد امام ابو یوسف اور امام محمد رضی اللہ عنہما ہیں اور طرفین میں امام ابو حنیفہ اور امام محمد رضی اللہ عنہما ہیں۔

خلفاء راشدین میں حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہما کو شیخین کہتے ہیں جبکہ حضرت عثمان غنی اور حضرت علی رضی اللہ عنہما کو خَتنَین کہتے ہیں۔ یار رہے یہ اصطلاحات شرعی نہیں ہیں، عرف خاص میں علماء کی اصطلاحات ہیں جو کہ بالعموم عوام کو معلوم نہیں ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-08-24


Your Comments