کیا مشروط طلاق واقع ہو جاتی ہے؟


سوال نمبر:2615
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ طلاق کے ان تین بیانات کے متعلق مجھے بتا دیں۔ بیوی کو شوہر یہ کہتا ہے۔۔۔ 1۔ اگر تم میرے بھائی سے بات کرو گی تو تمہیں طلاق دے دوں‌ گا۔ 2۔ اگر تم میرے بھائی سے بات کرو گی تو تمہیں طلاق ہو جائے گی۔ 3۔ اگر تم میرے بھائی سے بات کرو گی تو تمہیں طلاق ہے۔ ان تین جملوں کے بارے میں‌ طلاق سے متعلق کیا احکامات ہوں گے؟ برائے مہربانی اس کا جواب دے دیں۔

  • سائل: علی نوازمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 04 جولائی 2013ء

زمرہ: طلاق

جواب:

پہلی صورت میں طلاق واقع نہیں ہو گی۔ کیونکہ آپ خبر دے رہے ہیں کہ طلاق دے دونگا لیکن دی نہیں ہے نہ ہی یہ شرط لگائی ہے کہ ہو جائے گی۔ جبکہ آخری دونوں صورتوں میں اگر آپ کی بیوی آپ کے بھائی سے بات کرے گی تو طلاق واقع ہو جائے گی۔ یہاں چونکہ صرف لفظ طلاق کا ذکر ہے اس لیے ایک طلاق ہو گی۔ عدت میں دوبارہ رجوع کر سکتے ہیں۔ جب تک بات نہیں کرے گی طلاق واقع نہیں ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی