Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا ویزہ حاصل کرنے کی غرض سے فرضی نکاح کیا جا سکتا ہے؟

کیا ویزہ حاصل کرنے کی غرض سے فرضی نکاح کیا جا سکتا ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  نکاح

سوال پوچھنے والے کا نام: صدف       مقام: زمبابوے

سوال نمبر 2581:
السلام علیکم میں اپنی بہن کے حوالے سے بات کرنا چاہتی ہوں اس کا نکاح ہوا اس کے بعد اس کا خاوند یوکے چلا گیا اس کے سسرال والوں نے اس کے خاوند کی غیر موجودگی میں اس کی رخصتی لے لی وہ اس کو بھی بلانا چاہتے تھے لیکن اب اس کا خاوند کا یوکے میں‌ ویزہ کا مسئلہ ہوا تو اس نے وہاں اپنی دوست کے ساتھ مل کر گورنمنٹ کو پیپر میرج ویزہ اپلائی کیا، آپ کو پتہ ہی ہو گا کہ وہ ہر طرح کا ثبوت چاہتے ہیں اب میں اس سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ میری بہن کا نکاح قائم ہے یا ٹوٹ گیا ہے اس کے خاوند کے عمل کی وجہ سے۔

جواب:

ویزہ حاصل کرنے کے لیے پیپر میرج کرنا دھوکہ، فراڈ اور جھوٹ ہے لیکن آپ کی بہن کے ساتھ نکاح تو قائم رہے گا۔ جب تک کہ اس کا شوہر اسے طلاق نہ دے دے یا پھر آپ کی بہن بذریعہ عدالت تنسیخ نکاح نہ کروا لے یا وہ دائرہ اسلام سے خارج نہ ہو جائے اس وقت تک آپ کی بہن کا نکاح اس کے شوہر کے ساتھ قائم رہے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-05-20


Your Comments