Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ کاروبار کرنا جائز ہے؟

کیا ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ کاروبار کرنا جائز ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد جنید       مقام: کراچی پاکستان

سوال نمبر 2462:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے کیا آپ اس کمپنی کے بارے میں‌ معلوم ہے کہ اس کہ ساتھ کاروبار کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ اگر آپ کو معلوم ہے تو برائے مہربانی جواب ضرور دیں۔

جواب:

انٹرنیٹ پر اس کمپنی کے بارے میں جو معلومات ہیں ان میں یہ تو درج ہے کہ یہ کمپنی اشتہارات کا کام کرتی ہے۔ جس میں مختلف اشیاء کی مشہوری دی جاتی ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ چیزیں کون کون سی ہیں۔ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ان کی اشیاء فروخت کون کون سی ہیں۔ اگر تو وہ اشیاء فروخت کرنا شرعا جائز ہیں پھر ان کی مشہوری دینا بھی جائز ہے ورنہ نہیں۔ مثلا شراب، سور کا گوشت، فحش فلمیں یا دیگر ممنوعہ اشیاء بیچنا جائز نہیں ہے تو ان کی مشہوری دینا بھی جائز نہیں ہے۔ اگر جائز اشیاء ہیں تو پھر ان کی مشہوریاں دینا بھی جائز ہے۔ لہذا آپ اس کمپنی کے بارے میں مکمل معلوم کر لیں پھر اگر تو بتائے گئے قواعد کے مطابق ہے تو کاروبار کر لیں ورنہ نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-03-26


Your Comments