Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا لاؤڈ سپیکر میں‌ شبینہ پڑھنا جائز ہے؟

کیا لاؤڈ سپیکر میں‌ شبینہ پڑھنا جائز ہے؟

موضوع: عبادات  |  تلاوت‌ قرآن‌ مجید

سوال پوچھنے والے کا نام: نصراللہ خاں چوہان       مقام: رتی ٹبی صفدرآباد شیخوپورہ

سوال نمبر 2446:
السلام علیکم! ہمارے گاؤں میں حافظ صاحب ایک عرصہ سے بچوں کو قرآن پاک پڑھا رہے ہیں، اگر کوئی کہے تو اس کے فوت شدگان کے لیے شبینہ بھی پڑھ دیتے ہیں۔ اس کا اہتمام سہ پہر یا رات کے وقت مسجد میں بیرونی لاؤڈ سپیکر کے ساتھ کیا جاتا ہے، اب کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس طرح لاؤڈ سپیکر میں قرآن مجید پڑھنا درست نہیں، کیونکہ قرآن مجید پڑھنا سنت اور سننا فرض ہے۔ اس طرح آواز پورے گاؤں میں جاتی ہے اور ہر سننے والے پر سننا فرض ہو جاتا ہے۔ جو ہر شخص (بیمار، مصروف، سویا ہوا) کے لیے ممکن نہیں۔ اس لیے لاؤڈ سپیکر میں پڑھنا درست نہیں۔ دوسرے گروہ کا موقف ہے کہ ایک یا دو آدمی مسجد میں بیٹھ کر سن لیتے ہیں، اس لئے سب کا سننا ضروری نہیں۔ اس لئے لاؤڈ سپیکر میں پڑھنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرما دیں۔ شکریہ

جواب:

آپ کے سوال کا جواب پہلے گزر چکا ہے
جس کا مطالعہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

تاریخ اشاعت: 2013-03-13


Your Comments