عدالت عظمیٰ اور محتسب کے ادارے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟


سوال نمبر:2445
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین اور مفتیان شرع بیچ اس مسئلہ کے کہ سپریم کورٹ (عدالت عظمیٰ) اور نیب (محتسب) کے ادارے کی شرعی حیثیت اور اخلاقی جواز کیا ہے؟

  • سائل: سید شاہد حسین کاظمیمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

یہ دو قومی ادارے ہیں، جن کا مقصد ملکی آئین اور قانون کے مطابق ملک وقوم کی خدمت کرنا ہے۔ جب تک یہ ادارے ملک وقوم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھیں اور آئین اور قانون کو نہ توڑیں تو عوام کا بھی شرعی اور اخلاقی فرض ہے کہ ان کا ادب واحترام کریں، لیکن جب یہی ادارے ملک وقوم کا سودا کرنے پر آ جائیں تو پھر ان کا شرعی اور اخلاقی کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔