کیا کرائے پر مکان دینے پر ایڈوانس پیسے لینا جائز ہے؟


سوال نمبر:2437
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کسی کو کرائے پر مکان دینا ہو تو کیا اس سے ایڈوانس پیسے لے سکتے ہیں؟

  • سائل: محمد حبیبمقام: جڑانوالہ
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:

اگر پیسے اور وقت مقرر ہو یعنی طے کر لیا جائے کہ اتنا کرایہ ہو گا، رہنے والا اتنی دیر رہے گا اور دونوں فریق راضی ہوں تو ایڈوانس لے سکتے ہیں، جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی