دوران نماز کسی نمازی کی بیہوشی پر کیا کرنا چاہیے؟


سوال نمبر:2434
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نماز پڑھنے کے دوران اگر ساتھ میں‌ کھڑا ہوا بندہ گر کر بیہوش ہو جائے تو کیا نماز توڑ کر اس کی مدد کی جا سکتی ہے یا نماز کے بعد اس کی مدد کرنی چاہیے؟

  • سائل: شاہنوازمقام: لیہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013ء

زمرہ: نماز  |  عبادات

جواب:

بالکل نماز توڑ کر اس کی مدد کریں کیونکہ جان بچانا ضروری ہے، شاید آپ کی وجہ سے اس کا بھلا ہو جائے، نماز تو بعد میں قضا ہو سکتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی