کیا رسول اللہ (ص) پیدائشی نبی ہیں؟


سوال نمبر:2426
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ یہ عقیدہ رکھنا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 40 سال سے پہلے نبی بالقوۃ نہ کہ نبی بالفعل ہیں؟ کہاں تک درست ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیدائشی نبی ماننا قطعی عقیدہ ہے یا ظنی؟

  • سائل: قاسم محمودمقام: راولپنڈی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013ء

زمرہ: ایمان بالرسل

جواب:

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آدم علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے بھی نبی تھے جو قرآن وحدیث سے ثابت ہے۔ آپ لوگ پہلے 40 سال کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ حکمت عملی کے تحت اعلان کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ کسی کی رائے کی ہمیں ضرورت نہیں کیونکہ قرآن وحدیث سے جب کوئی مسئلہ مل جائے تو پھر کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی