Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - عمرے پر حلق کس صورت میں واجب ہوتا ہے؟

عمرے پر حلق کس صورت میں واجب ہوتا ہے؟

موضوع: عمرہ

سوال پوچھنے والے کا نام: حسسان بن آصف       مقام: کراچی

سوال نمبر 2410:
السلام علیکم براہ مہربانی یہ بتا دیں کہ اگر سر پر بال بالکل نہ ہوں، مثلاً ایک دن پہلے ہی حلق کروایا ہو تب بھی کیا دوسرے عمرے پر حلق واجب ہو گا؟ نیز اس کی کیا صورت ہوگی؟

جواب:

ایک عمرے پر ٹنڈ کروا دے تو دوسرے تک جو بھی تھوڑے تھوڑے بال نکلیں گے ان پر استرا لگوا لیں جو بھی بال ہونگے آپ کا واجب ادا ہو جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-03-13


Your Comments