کیا جھگڑے کے دوران طلاق دینے سے واقع ہو جاتی ہے؟


سوال نمبر:2406
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے جھگڑے کے دوران شدید غصہ کی حالت میں اپنی بیوی کو یہ الفاظ کہے "میں نے آپ کو تین طلاقیں دیں۔ میں نے آپ کو تین طلاقیں دی " ان الفاظ سے ایک منٹ پہلے تک میرا طلاق دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور جب میں نے یہ الفاظ استعمال کیا اس وقت بھی میری طلاق کی نیت نہ تھی تو کیا اس صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں جبکہ میرا ارادہ بالکل بھی طلاق دینے کا نہیں تھا۔

  • سائل: محمد شفیقمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013ء

زمرہ: طلاق

جواب:

اگر واقعی آپ کا غصہ شدید تھا پھر طلاق واقع نہیں ہوئی۔

مزید وضاحت کے لیے یہاں کلک کریں۔
کیا انتہائی غصہ میں طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی