کھانے کے شروع میں بسم اللہ وعلی برکۃ اللہ پڑھنا کیسا ہے؟
موضوع: کھانے کے آداب
سوال پوچھنے والے کا نام: عبداللہ مقام: اسلام آباد، پاكستان
سوال نمبر 2404:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا کھانے کے شروع میں بسم اللہ وعلی برکۃ اللہ پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:
کھانے کے شروع میں "تسمیہ" (بسم اللہ الرحمن الرحیم) پڑھنا سنت ہے۔ اس کے بعد "بسم اللہ وعلی برکۃ اللہ" بھی پڑھ لیں کوئی حرج نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی: عبدالقیوم ہزاروی
تاریخ اشاعت: 2013-01-31