مجدد الف اول کون ہیں؟


سوال نمبر:2403
السلام علیکم میرا سوال یہ ہےکہ اگر شیخ احمد فاروقی سرہندی تو مجدد الف ثانی ہیں تو مجدد الف اول کون ہیں؟

  • سائل: محمد آصف جاویدمقام: فیصل آباد
  • تاریخ اشاعت: 31 جنوری 2013ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

مجدد الف ثانی سے مراد ہے دوسرے ہزار سال یعنی گیارہویں صدی سے بیسویں صدی کے مجددین ہیں۔ جن میں گیارہویں صدی کے پہلے "شیخ احمد فاروقی سرہندی" ہیں اور مجدد الف اول سے مراد پہلے ہزار سال یعنی پہلی صدی سے دسویں کے مجددین ہیں ان میں پہلے "حضرت عمر بن عبد العزیز" ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔