سلسل بول کی بیماری میں نماز کیسے ادا کی جائے گی؟

سوال نمبر:2400
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو سلسل بول کی بیماری ہو تو نماز کیسے ادا کرے؟ کپڑے ہر دفعہ تبدیل تو نہیں کیے جا سکتے ہیں؟

  • سائل: مسعود زبیریمقام: سیالکوٹ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 13 فروری 2013ء

زمرہ: طہارت   |  نماز  |  وضوء   |  احکامِ طہارت و صلوٰۃ برائے معذور

جواب:

سلسل بول کا مریض under wear وغیرہ پہن لے اور اس میں کوئی کپڑا وغیرہ رکھ لے، ہر نماز کے وقت وہ کپڑا تبدیل کر لیں، پہلے والے کپڑے کو دھو لیں، دوبارہ پھر اس کو استعمال کر سکتے ہیں، جب بھی وضو کریں کپڑا تبدیل کر لیں، پورا لباس تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کیا بار بار ہوا خارج ہونے کی صورت میں ہر بار وضو کرنا پڑے گا؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • کاروباری شراکت کے اسلامی اصول کیا ہیں؟
  • وطن سے محبت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟