امت محمدیہ سے قبل امتوں سے عالم برزخ میں‌ تیسرا سوال کیا کیا جاتا تھا؟


سوال نمبر:2383
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ عالم برزخ میں‌ ہر کسی سے تین سوالات پوچھے جائیں گے ان میں‌ سے ایک جو بہت اہم سوال ہے وہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں‌ ہے اور جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سب سے بڑھ کر محبت کرنے والے ہو گا وہی اس کا صحیح‌ جواب دے پائے گا۔ اسی طرح پہلا اور دوسرا سوال بھی سب کے لیے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ تیسرا سوال باقی انبیاء کی امتوں کے بارے میں‌ کیا تھا؟

  • سائل: محمد جاہر الدین مقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 09 مارچ 2013ء

زمرہ: حیات برزخی  |  ایمانیات

جواب:

یہ غیب ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بتا دیا، اگر نہ بتاتے تو ہمیں کوئی پتہ نہ ہونا تھا کہ کون کون سے سوالات پوچھے جائیں گے۔ پہلی امتوں سے جو سوالات پوچھے جاتے تھے ان کے بارے میں قرآن بھی خاموش ہے اور حدیث بھی خاموش ہے اس لیے ہمیں اس کھوج میں نکلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

قرآن پاک میں ہے:

تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُم مَّا كَسَبْتُمْ وَلاَ تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُواْ يَعْمَلُونَ.

(البقرة، 2 : 141)

'وہ ایک جماعت تھی جو گزر چکی، جو اس نے کمایا وہ اس کے لئے تھا اور جو تم کماؤ گے وہ تمہارے لئے ہوگا، اور تم سے ان کے اعمال کی نسبت نہیں پوچھا جائے گا'۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی