Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کس مال پر زکوۃ لاگو ہو گی؟

کس مال پر زکوۃ لاگو ہو گی؟

موضوع: عبادات  |  فرضیت زکوۃ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد یوسف       مقام: راولپنڈی، پاکستان

سوال نمبر 2373:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر پیسے گھر میں رکھے ہوں یا بینک میں جمع ہوں تو کیا ان پر زکوۃ لاگو ہو گی؟

جواب:

پیسے جو آپ کی ملکیت میں ہیں چاہے جہاں بھی پڑے ہوں ان پر زکوۃ لاگو ہو گی۔ پیسے کے علاوہ باقی مال بھی ساتھ شامل کر کے دیکھیں، اگر آپ سال بھر صاحب نصاب رہے ہوں تو اڑھائی فیصد زکوۃ ادا کریں۔ ہاں اگر بینک والے پیسوں کی اجازت آپ نے بینک والوں کو دے رکھی ہے، پھر ان کو ساتھ شامل نہ کریں، باقی مال کی خود ادا کر دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-01-23


Your Comments