کس مال پر زکوۃ لاگو ہو گی؟


سوال نمبر:2373
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر پیسے گھر میں رکھے ہوں یا بینک میں جمع ہوں تو کیا ان پر زکوۃ لاگو ہو گی؟

  • سائل: محمد یوسفمقام: راولپنڈی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 23 جنوری 2013ء

زمرہ: عبادات

جواب:

پیسے جو آپ کی ملکیت میں ہیں چاہے جہاں بھی پڑے ہوں ان پر زکوۃ لاگو ہو گی۔ پیسے کے علاوہ باقی مال بھی ساتھ شامل کر کے دیکھیں، اگر آپ سال بھر صاحب نصاب رہے ہوں تو اڑھائی فیصد زکوۃ ادا کریں۔ ہاں اگر بینک والے پیسوں کی اجازت آپ نے بینک والوں کو دے رکھی ہے، پھر ان کو ساتھ شامل نہ کریں، باقی مال کی خود ادا کر دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی