Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - قبول اسلام کے لیے کن شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے؟

قبول اسلام کے لیے کن شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے؟

موضوع: اسلام

سوال پوچھنے والے کا نام: مستقیم چودھری       مقام: ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات

سوال نمبر 2363:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا دل سے اسلام قبول کرنے کے بعد شہادت کرنا ضروری ہے اور کیوں؟ اگر خاندان کے ٹوٹنے کا خوف ہو تو کوئی کتنی دیر تک اپنی شہادت کو موخر کر سکتا ہے؟

جواب:

قبول اسلام کے لیے شہادت کرنا اس لیے ضروری ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، مسلمان ہونے کے بعد تمام تر شرعی احکام اسی وقت لاگو کیے جا سکتے ہیں، جب کوئی ظاہری طور پر مسلمان ہو۔ شادی بیاہ، نماز، روزہ اور اگر مر جائے تو کفن دفن وغیرہ سب اسی وقت لاگو ہو سکتے ہیں جب ظاہری طور پر معلوم ہو کہ یہ مسلمان ہے۔ جتنی جلدی ممکن ہو سکے اپنا مسلمان ہونا ظاہر کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-05-23


Your Comments