خواب میں اپنے آپ کو برہنہ حالت میں دیکھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:2333
السلام علیکم میری دوست نے دیکھا ہے کہ وہ خواب میں بالکل کپڑوں کے بغیر ہے۔ کوئی اسے دیکھ نہیں پاتا۔ مگر اسے بھی کپڑے نہیں مل رہے تھے۔ یہ خواب لگ بھگ 6 بجے صبح بدھ دیکھا گیا۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتائیں۔  

  • سائل: زارامقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2012ء

زمرہ: خواب اور بشارات  |  وظائف

جواب:

اپنے اعمال پر غور کریں، اگر کوئی غلط کام کرتی ہیں تو چھوڑ دیں، اللہ تعالی کی بارگاہ سے معافی مانگیں۔ اللہ تعالی آپ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے، ذیل میں ایک وظیفہ درج ہے، آپ ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ یہ وظیفہ کر لیا کریں اور پھر پانی پر دم کر کے وہ پانی کھانے پینے میں استعمال کریں، اللہ کرم فرمائے گا۔

  1. سورۃ الفاتحہ ایک مرتبہ
  2. آیت الکرسی ایک مرتبہ
  3. سورۃ الاخلاص ایک مرتبہ
  4. سورۃ الفلق ایک مرتبہ
  5. سورۃ الناس ایک مرتبہ
  6. سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 102 میں سے : وَمَا هُم بِضَآرِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللّهِ. تین مرتبہ
  7. اول آخر تین تین مرتبہ درود وسلام پڑھ کر پانی دم کر کے استعمال کریں ان شاء اللہ نجات مل جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی