Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - باپ کی موجودگی میں بیٹے کی وراثت کیسے تقسیم ہو گی؟

باپ کی موجودگی میں بیٹے کی وراثت کیسے تقسیم ہو گی؟

موضوع: وراثت کی تقسیم

سوال پوچھنے والے کا نام: دلشاد جمالی       مقام: ٹنڈو اللہ یار، پاکستان

سوال نمبر 2307:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کا بیٹا اس کی زندگی میں‌ فوت ہو جائے اور اس کو اولاد بھی ہو، بیٹے کے بعد باپ فوت ہو جاتا ہے۔ اب باپ کی ملکیت میں‌ سے کیا دوسرے وارثوں کے ساتھ فوت شدہ بیٹے کا حصہ ہو گا اور وہ فوت شدہ شخص کے وارثوں کو ملنا چاہیے کہ نہیں؟

جواب:

جو بیٹا باپ سے پہلے فوت ہو گیا، اس کا وراثت میں حصہ نہیں ہوتا۔ وراثت میں سے وہی حصہ پائیں گے جو باپ کی وفات کے وقت زندہ ہونگے یعنی دوسرے بہن بھائیوں اور بیوی میں وراثت تقسیم ہو جائے گی۔ ہاں اگر میت کی کوئی اور اولاد نہیں ہے، تو پھر اس کے فوت شدہ بیٹے کی اولاد کو حصہ ملے گا، یعنی وہ دادا کی وراثت میں حقدار ہونگے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2012-12-13


Your Comments