کیا شراب فروخت کرنے والے ہوٹل میں کام کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:2278
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسے ہوٹل میں کام کرنا جائز ہے جہاں پتہ ہو کہ وہاں سب غلط کام ہوتے ہیں جیسے شراب اور زنا وغیرہ؟

  • سائل: انور طاہرمقام: یو اے ای
  • تاریخ اشاعت: 24 اکتوبر 2012ء

زمرہ: تمباکو نوشی اور منشیات

جواب:

اگر آپ غلط کام نہیں کرتے اور صرف یہ بات ہے کہ اس ہوٹل میں غلط کام ہوتے ہیں تو آپ ملازمت کرتے رہیں، اس میں ہوٹل کے مالکان گنہگار ہونگے، آپ نہیں۔ اور اگر آپ کو ایسے کاموں میں ملوث ہونے کا خطرہ ہے تو آپ کوشش کریں کسی دوسری جگہ ملازمت تلاش کریں اور جتنی دیر کسی اچھی جگہ نوکری نہیں ملتی اس کو جاری رکھیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی