Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیکرا اور جھینگا حلال ہیں یا حرام؟

کیکرا اور جھینگا حلال ہیں یا حرام؟

موضوع: حلال اور حرام جانور

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد بلال قادر       مقام: کوریا

سوال نمبر 2266:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیکرا اور جھینگا حلال ہے یا حرام؟

جواب:

احناف کے نزدیک:

پانی میں رہنے والے جانوروں میں سے مچھلی کے علاوہ کوئی جانور حلال نہیں ہے۔ مچھلی کی تمام صورتیں جائز اور حلال ہیں۔ سوائے خود بخود مر کر پانی کی سطح پر تیرنے والی مچھلی کے۔"

عبدالرحمن الجزيری، کتاب الفقه علی المذاهب الاربعة، 2 : 5، دارالفکر، بيروت

لہذا آپ کے ملک میں پایا جانے والا کیکڑا اور جھینگا اگر مچھلی کی کوئی نسل ہیں پھر تو یہ حلال ہیں اگر اس کے برعکس ہیں تو احناف کے نزدیک حرام ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2012-10-24


Your Comments