کسی شخص کی عدم موجودگی میں‌ اس کی طرف سے قربانی کیسے کی جائے گی؟


سوال نمبر:2256
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر قربانی دینے والا یعنی جس کی طرف سے قربانی کی جائے گی وہ شخص فوج میں ہونے کی وجہ سے عید قربان پر گھر نہ آ سکے تو اس صورت میں اس شخص کی عدم موجودگی میں اس شخص کی طرف سے قربانی کیسے ادا کی جائے گی۔ کیا گھر والے اس کے خریدے ہوئے جانور کی اس کی طرف سے قربانی کر سکتے ہیں؟

  • سائل: محمد جاویدمقام: سرگودھا
  • تاریخ اشاعت: 03 نومبر 2012ء

زمرہ: قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

بالکل گھر والوں کو جب اس نے جانور خرید کر دیا تو وہ اس کی طرف سے قربانی کر سکتے ہیں۔ اس شخص کا قربانی کے جانور کے پاس موجود ہونا ضروری نہیں ہے جس کی طرف سے قربانی کی جاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری