ادائیگی قرض بھولنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟


سوال نمبر:2251
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے کسی عورت کے پانچ پاؤنڈ دینے تھے لیکن مجھے یاد بھول گئی ہے کہ میں‌ نے دے دیے تھے یا نہیں۔ کبھی یاد آتا ہے کہ میں نے دے دیے تھے اور کبھی یاد آتا ہے کہ نہیں‌ دیے اور اب میں نہ اس عورت کو جانتی ہوں اور نہ ہی مجھے یہ پتا ہے کہ ہو کہاں ہے۔ اگر نہ دیے ہوئے ہوں تو مجھ پر قرض‌ رہے گا۔ اب مجھے بتائیں کے میں‌ کیا کروں۔

  • سائل: عریشہمقام: لندن
  • تاریخ اشاعت: 03 نومبر 2012ء

زمرہ: معاملات

جواب:

بہتر ہے آپ پانچ پاؤنڈ کسی مستحق کو صدقہ خیرات کے طور پر دے دیں۔ اگر آپ نے اس عورت کو پاؤنڈ نہیں دیئے ہونگے تو اس صوررت میں اس عورت کو ان کا ثواب مل جائے گا اور اگر آپ نے اس عورت کو رقم واپس لوٹا دی ہو گی تو آپ کو ثواب مل جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری