Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - حج کے بجائے عمرہ کرنے کی استطاعت ہو تو کیا عمرہ کیا جا سکتا ہے؟

حج کے بجائے عمرہ کرنے کی استطاعت ہو تو کیا عمرہ کیا جا سکتا ہے؟

موضوع: عبادات  |  فرضیت حج   |  عمرہ

سوال پوچھنے والے کا نام: آجمل خان       مقام: کراچی

سوال نمبر 2204:
السلام علیکم جناب سوال یہ ہے کہ سائل کہ پاس اتنی رقم جمع نہیں ہو پاتی کہ وہ حج کر سکے کیونکہ حج اخراجات تقریبا چار لاکھ روپیہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ حج کرنے کی استطاعت نہیں لیکن عمرہ کر سکتے ہیں اس صورت میں سائل عمرہ کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب:

ارشاد باری تعالی ہے :

وَلِلّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلاً.

(آل عمران، 03 : 97)

اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج فرض ہے جو بھی اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو،

مذکورہ بالا آیت مبارکہ سے واضح ہے کہ جو استطاعت رکھتا ہو اسی پر حج فرض ہے۔

لہذا آپ عمرہ کی طاقت رکھتے ہیں تو آپ عمرہ کر لیں۔ اگر زندگی میں کبھی حج کی استطاعت ہوئی تو حج کر لینا۔ لیکن بعض لوگوں کے خیال میں جو بات پائی جاتی ہے کہ عمرہ کرنے سے حج لازم ہو جاتا ہے یہ بات غلط ہے۔ حج اسی وقت فرض ہو گا جب کوئی اس کی استطاعت رکھے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2012-10-11


Your Comments