حج کے بجائے عمرہ کرنے کی استطاعت ہو تو کیا عمرہ کیا جاسکتا ہے؟


سوال نمبر:2204
السلام علیکم جناب سوال یہ ہے کہ سائل کہ پاس اتنی رقم جمع نہیں ہو پاتی کہ وہ حج کر سکے کیونکہ حج اخراجات تقریبا چار لاکھ روپیہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ حج کرنے کی استطاعت نہیں لیکن عمرہ کر سکتے ہیں اس صورت میں سائل عمرہ کر سکتا ہے یا نہیں؟

  • سائل: آجمل خانمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 11 اکتوبر 2012ء

زمرہ: عمرہ کے احکام و مسائل  |  حج

جواب:

ارشاد باری تعالی ہے :

وَلِلّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلاً.

(آل عمران، 03 : 97)

اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج فرض ہے جو بھی اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو،

مذکورہ بالا آیت مبارکہ سے واضح ہے کہ جو استطاعت رکھتا ہو اسی پر حج فرض ہے۔

لہذا آپ عمرہ کی طاقت رکھتے ہیں تو آپ عمرہ کر لیں۔ اگر زندگی میں کبھی حج کی استطاعت ہوئی تو حج کر لینا۔ لیکن بعض لوگوں کے خیال میں جو بات پائی جاتی ہے کہ عمرہ کرنے سے حج لازم ہو جاتا ہے یہ بات غلط ہے۔ حج اسی وقت فرض ہو گا جب کوئی اس کی استطاعت رکھے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری