امام کے بارے میں‌ برے نظریات رکھنے سے اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:2189
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی نماز پڑھتا ہے اور اس امام کی غیبت، چغلی، برا بھلا اور امام کے بارے میں دل میں نفرت کرتا ہو تو کیا اس مقتدی کی نماز اس امام کے پیچھے ہو جاتی ہے؟

  • سائل: اسلاممقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 10 اکتوبر 2012ء

زمرہ: امامت

جواب:

ہر صاحب عقل جانتا ہے کہ جس کو اپنا امام، بڑا، لیڈر یا امیر مان لیا جائے پھر اس کا ادب واحترام بھی کرنا چاہیے، لہٰذا آپ اپنی نمازیں خراب نہ کیا کریں۔ امام صاحب کے بارے میں برا بھلا کہنا چھوڑ دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری