Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - نماز جنازہ میں‌ سجدہ کیوں نہیں ہوتا؟

نماز جنازہ میں‌ سجدہ کیوں نہیں ہوتا؟

موضوع: عبادات  |  نماز جنازہ

سوال پوچھنے والے کا نام: فاطمہ بتول       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 2186:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نماز جنازہ میں‌ سجدہ کیوں نہیں ہوتا؟

جواب:

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس طرح نماز جنازہ پڑھائی اسی طرح آج تک لوگ پڑھتے آ رہے ہیں چونکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ نہیں کیا ہم بھی نہیں کرتے۔ جب ہم پانچ نمازیں حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے طریقہ پر پڑھتے ہیں تو پھر اس میں بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔ جس طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نہیں کیا۔

بخاری شریف میں ہے:

صلوا کما رأيتمونی اصلی.

جیسے تم مجھے پڑھتا دیکھ رہے ہو اسی طرح تم بھی پڑھو۔

بخاری، الصحيح، 1 : 226، رقم : 605، دارا بن کثير اليمامه، بيروت.

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2012-10-04


Your Comments