Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا مدینہ طیبہ یا سبز گنبد کی تصویر سامنے رکھ کر دعا مانگ سکتے ہیں؟

کیا مدینہ طیبہ یا سبز گنبد کی تصویر سامنے رکھ کر دعا مانگ سکتے ہیں؟

موضوع: مدینہ طیبہ کی حاضری   |  فضائل مدینہ منورہ

سوال پوچھنے والے کا نام: انجینر مدثر احمد       مقام: سامبورہ پامپور کشمیر

سوال نمبر 2176:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا مدینہ شریف یا سبز گنبد کی تصویر سامنے رکھ کر دعا مانگ سکتے ہیں؟ کیا سبز گنبد یا کعبہ شریف کی تصویر سامنے رکھ کر سبز گنبد یا کعبہ شریف کو ذہن میں لانا جائز ہے؟

جواب:

بالکل مدینہ شریف، گنبد خضری یا کعبہ شریف کی تصویر سامنے رکھ کر ان کے وسیلہ سے اللہ تعالی کی بارگاہ سے دعا مانگنا جائز ہے اور ان کی تصاویر کو سامنے رکھ کر ان کو ذہن میں لانا بھی جائز ہے، کیونکہ یہ اللہ تعالی اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت ومحبت کا رشتہ مضبوط کرنے کا طریقہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2012-09-28


Your Comments